فیکٹ چیک! کیا شفا اسپتال میں مردہ شخص کو داخل کرکے لاکھوں روپے وصول کیے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔
وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟
یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں
سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لینے کے لیے شفا اسپتال کے نمائندوں کو طلب کیا گیا تھا، رکن اسمبلی زہرا فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کے گھریلو ملازم کے والد کو دل کا عارضہ لاحق ہوا جس کے علاج کے لیے وہ اسپتال لے گئے تھے۔ اسپتال والوں نے لواحقین کو بتایا کہ آپ کے مریض کا دل چل رہا ہے لیکن اس کا دماغ مردہ ہو چکا ہے۔ اس موقع پر کسی نے مشورہ دیا کہ اپ مریض کو شفا اسپتال منتقل کر دیں، ہو سکتا ہے کہ بچ جائے ، نتیجتاً انہوں نے ’مریض‘ کو شفا اسپتال منتقل کر دیا۔
زہرا فاطمہ کے مطابق جس وقت اس شخص کو شفا اسپتال لایا گیا تو اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ایسا مریض، جس کا دماغ مردہ ہوچکا ہو اور دل چل رہا ہو، اس کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اسپتال کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ اس شخص کا دماغ مردہ ہو چکا ہے، اس لیے اس کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے میو اسپتال میں انجیکشن کے ری ایکشن کے باعث ہلاکتوں کا معاملہ، انسانی غلطی کا انکشاف
زہرا فاطمہ کے مطابق 7 دنوں کے بعد جب میں شفا اسپتال آئی تو میں نے اپنے ملازم سے کہا کہ اپنے مریض کو وینٹی لیٹر سے ہٹوا دیں، جس کے بعد اس مریض کے موت ڈکلیئر کر دی گئی۔
سینیئر صحافی عمر چیمہ کے مطابق اسی کمیٹی اجلاس میں شفا اسپتال کی انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ کیا شفا اسپتال کو ٹیکس چھوٹ حاصل ہے جس پر بتایا گیا کہ شفا اسپتال نے گزشتہ مالی سال میں 3 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شفا اسپتال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شفا اسپتال شفا اسپتال اسپتال میں کے مطابق
پڑھیں:
ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔