صاحبزادے ملاقات کیلئے جلوس کی صورت میں نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے۔ وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے نہیں دی جارہی جو ان کا حق ہے۔
سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر کرپٹو کرنسی استعمال ہوسکے گی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست
بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور پر بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی بانی کو بتایا، بیرسٹر گوہر خان نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر خان کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے۔ بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی اور باہر کی ساری صورت حال بانی کے سامنے رکھی، بیرسٹر گوہر خان نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظر ثانی کی درخواست کی۔
بیرسٹر گوہر خان نے بانی کو بتایا لوگوں نے آپ کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔