پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر کو اس کیس سے بری کردیا۔
اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔
بچی نے والد کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے ماں کی اپیل نمٹا دی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے