آزادی مارچ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنما
پڑھیں:
رواں سال یوم آزادی ’’معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کے تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے رواں سال یوم آزادی ’’معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔ مشاورتی اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کے تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔