بھگوڑے یوٹیوبرز کیخلاف کرمنل کارروائی بھی ہوگی، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی بھی کی جائے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکا سے بندے لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی سسرالی تکلیف میں ہیں کہ وہ کیوں سزا بھگت رہے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور آئیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ ان کے والد نے کیا کھلواڑ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے 57,400 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر مظاہرین کافی برہم تھے۔