قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے۔ وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے نہیں دی جارہی جو ان کا حق ہے۔سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔
مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے علاج کے لیے اپیل کے بعد خودکشی کرلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک انصاف پھرسڑکوں پر،بانی کی ہدایت پر احتجاج کا پلان فائنل
طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق پانچ اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں گی اورپانچ اگست کو بانی تحریک انصاف کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔