مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ان کے بیٹوں کو پاکستان سیاسی تحریک چلانے کی اجازت دینے کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے پہلی بار مئی میں اپنے والد کی قید پر کھل کر آواز اٹھائی تھی۔
حال ہی میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے پاکستان آکر تحریک انصاف کی مجوزہ احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سمیت 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مزید مقدمات زیرِ التوا ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی تک حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ مؤقف نہیں دیا، لیکن میری ذاتی رائے میں انہیں آنے دیا جائے اور پاکستان آکر اپنی سرگرمیاں کرنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے ہمیشہ بیرونِ ملک رہے ہیں، اس لیے وہ جانتے ہوں گے کہ احتجاج کیسے کیا جاتا ہے اور اس کی کیا حدود ہیں۔
مزید کہا کہ میرے خیال میں انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے، اگر وہ اپنے والد کے لیے تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ضرور چلائیں۔
تاہم، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر انہوں نے قانون توڑا تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، اگر وہ یہاں آ کر قانون کی حدود پار کریں گے تو انہیں معلوم ہے کہ قانون اپنا راستہ لے گا۔
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 16 صرف پاکستانی شہریوں کو اجتماع کی اجازت دیتا ہے، غیر ملکیوں کو نہیں۔
آرٹیکل 16 کے مطابق ہر شہری کو پُرامن اور بغیر ہتھیار کے اجتماع کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویزا شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں ویزا منسوخ ہو سکتا ہے جب کہ وزارت داخلہ کو دیکھنا ہوگا کہ آیا عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کے لیے درخواست دی ہے یا ان کے پاس اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ ہے یا نہیں۔
عقیل ملک نے واضح کیا کہ دونوں بھائی چونکہ برطانوی شہری ہیں، اس لیے قانونی طور پر وہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر دونوں بھائی کسی پرتشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ’انہیں آنا چاہیے‘۔
عرفان صدیقی نے معاملے کو زیادہ سنگین نہ سمجھتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے تو کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا ’علی امین گنڈا پور کچھ کر سکے اور نہ ان کے احتجاج، نہ بغاوت اور نہ اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم روکنے کی کال، لہذا اب یہ آخری کارڈ بھی کامیاب نہیں ہوگا، آخر میں سیاست میز پر بیٹھ کر ہی ہوتی ہے۔‘
’یہ بچے سیاست کے لیے تیار نہیں‘
عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان کے ماحول میں کبھی نہیں رہے، انہیں کراچی کی گرمی میں چھوڑ دو تو پگھل جائیں گے اور وہ اردو بھی شاید ٹھیک سے نہیں بول سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اپنی سیاست ہمیشہ خاندانی سیاست کے خلاف رہی ہے اور یہ قدم عمران خان کی اپنی کہی ہوئی بات کے خلاف ہے۔
اس سے قبل، عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ عمران خان عمران خان کے عمران خان کی ان کے بیٹوں نے کہا کہ کی اجازت انہوں نے کہ اگر نہیں ا کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا، فواد چودھری

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی سیٹلمنٹ کی طرف بڑھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی سیٹلمنٹ کی طرف بڑھنا ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام حکومت نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک حکومت، تحریک انصاف، اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سپیس نہیں دیتے ملک میں عدم استحکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے، بھارت کو شکست سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے جمائما کا ردعمل سامنے آگیا
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے؛ جمائما
  • قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہو گی: بیرسٹر عقیل
  • عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آ کر تحریک میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کرا پائے گا.راناثنااللہ
  • عمران خان کے بیٹوں نے متشدد تحریک چلائی تو گرفتار ہوں گے، رانا ثناءاللہ
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار ہوں گے: رانا ثناء اللہ 
  • پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘ رانا ثنا ء اللہ
  • عمران خان کے بیٹوں کی تحریک کے عالمی اثرات ہوں گے، فواد چودھری
  • عمران خان کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا، فواد چودھری