عاصم اظہر کا انسٹاگرام پر ’’خدا حافظ‘‘ کا پیغام؛ مداحوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔
گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ کئی افراد کا خیال ہے کہ شاید عاصم کسی ذاتی اور جذباتی مرحلے سے گزر رہے ہیں، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نئے البم یا میوزک پراجیکٹ کی تشہیری حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ عاصم اظہر نے 2024 میں بھی اپنی البم ’’بے مطلب‘‘ کی ریلیز سے قبل انسٹاگرام کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں، جو بعد میں ایک مارکیٹنگ اسٹریٹجی ثابت ہوئی۔ اس بار بھی مداح یہی سوال کر رہے ہیں کہ آیا گلوکار کا ’’خدا حافظ‘‘ پیغام اسی روایت کا تسلسل ہے یا کسی نئے موڑ کی علامت۔
فی الحال عاصم اظہر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ ’’خدا حافظ‘‘ کسی اختتام کی علامت ہے یا ایک نئی شروعات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدا حافظ
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔