فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے
، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور با وقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اردن اور سعودی فیلڈ مارشل
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔