فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اہم عرب ممالک کے دوروں کے دوران فیلڈ مارشل نے انسدادِ دہشتگردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تربت
مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے کے استحکام میں ان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل کا یہ دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار مزید نمایاں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا
آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری نہ صرف پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث بنی ہے بلکہ ’معرکہ حق‘ کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ عالمی افق پر ابھر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر، اردن ملٹری ڈپلومیسی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملٹری ڈپلومیسی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔