ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرینگے، دبئی اسلامی بنک، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) دبئی اسلامک بینک یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ٹرم فائنانس فیسلٹی فراہم کرے گا، یہ سہولت علاقائی اور بین الاقوامی ما لیاتی اداروں کے کنسورشیم کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ دبئی اسلامی بینک کے ایک بیان کے مطابق اس ٹرم فائنانس فیسلٹی کے لیے جزوی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت پالیسی بیسڈ گارنٹی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ پالیسی بیس گارنٹی کی فراہمی جو کسی ایک ملک کو دی گئی ہو اپنی نوعیت کی پہلی پی بی جی ٹرانزیکشن ہے۔ اس ٹرانزیکشن کا 89 فیصد حصہ اسلامی طرز فائنانسنگ پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک ارب ڈالر کی فائنانسنگ کی سہولت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ یہ اہم ترین فائنانسنگ ارینجمنٹ نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر ٹھوس اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ شریعت پر مبنی فنڈنگ کے حصول کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ارب ڈالر مالیت کی فائنانسنگ کی میعاد پانچ سال کے لیے ہوگی۔ اس معاہدہ کے کنسورشیم میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ابوظبی اسلامک بینک اور شارجہ اسلامک بینک اور دیگر شامل بھی شریک ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پالیسی سازی میں مشاورتی عمل کے تسلسل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کیا اور نئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کاروباری برادری کے اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی کے عمل کو مسلسل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ ٹیکس پالیسی مؤثر بنانے کیلئے دفتر وزارت خزانہ منتقل کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک ارب ڈالر
پڑھیں:
حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی پالیسیوں، ٹیکس اصلاحات اور کاروباری مشاورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئی ٹیم کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس کونسل کے تحقیقی کردار اور شعبہ جاتی ڈیٹا شیئرنگ کو سراہتے ہوئے اسے پالیسی سازی میں نہایت معاون قرار دیا۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ پالیسی سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر وزارتِ خزانہ میں ضم کر دیا گیا ہے، تاکہ مشاورت کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 کی تیاری کے لیے اس سال غیر معمولی طور پر جلد مشاورتی عمل کا آغاز کیا گیا، تاکہ مختلف چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور فورمز کی تجاویز کو بجٹ سازی میں بہتر طور پر شامل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر پاکستان بزنس کونسل سینیٹر محمد اورنگزیب کاروباری برادری وفاقی وزیر خزانہ