data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں دو مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر نو سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداران کو انتباہی خط ارسال کر دیئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قومی سپورٹس پالیسی کے مطابق فیڈریشن یا ایسوسی ایشن میں کسی بھی عہدیدار کی مدتِ عہدہ چار سال ہے اور کوئی بھی فردمسلسل تین مدت کیلیاس عہدے پر فائزنہیں رہ سکتا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پی ایس بی سے الحاق کیلئے نیشنل سپورٹس پالیسی پر عمل لازمی ہے، خط میں بیس بال فیڈریشن کے عہدداران سید فخر شاہ، شوکت جاوید، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے لیفٹیننٹ کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ، مرتضی بنگش، جوڈو فیڈریشن کے کرنل( ر) جنید عالم، مسعود احمد، سلینگ فیڈریشن کے کموڈور ر اکرام طارق کو عہدوں پر موجودگی کو قومی سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب قراردیا ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب عہدیداران 30 یوم میں اصلاح کرنے کی تنبہیہ کہ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپورٹس پالیسی فیڈریشن کے

پڑھیں:

شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا، 250 کروڑ نقصان کا خدشہ

ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں اور انکی یہ غلطی بھارتی بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔

شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز بنائے جس میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل ہیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے فتح حاصل کی۔

تاہم بھارت کی دوسری اننگز کے دوران جب ٹیم نے 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کی، تو شبمن گل پویلین سے میدان میں نائکی کی ٹائٹس پہن کر آئے، جو بی سی سی آئی کے اسپانسر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کا موجودہ کِٹ اسپانسر ایڈیڈاس ہے اور تمام کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف ایڈیڈاس کا لباس یا سامان استعمال کریں۔ گل کے نائکی کی پراڈکٹ پہن کر میدان میں آنے سے ایڈیڈاس کے ساتھ کیے گئے 250 کروڑ روپے کے معاہدے پر اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ معاہدہ 2023 سے مارچ 2028 تک کے لیے ہے اور گل کا یہ عمل معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

کیا ایڈیڈاس معاہدہ منسوخ کر سکتا ہے؟

قانونی طور پر ایڈیڈاس معاہدہ ختم کرنے اور ہرجانہ طلب کرنے کا اختیار رکھتا ہے کیونکہ اسپانسر شپ کی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

تاہم، چونکہ بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے اس لیے ایڈیڈاس کے لیے بھی یہ شراکت داری فائدے مند ہے۔ اس لیے امکان یہی ہے کہ ایڈیڈاس بورڈ اور کھلاڑی کو محض وارننگ دے کر معاملہ رفع دفع کر دے گا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے شبمن گل کو ممکنہ طور پر نوٹس بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنی وضاحت پیش کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بوورڈ کو250کروڑ نقصان کاخدشہ
  • چین نے 70 سے زائد ممالک کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی: 90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حالت عمارتیں خطرناک قرار دیدی گئیں
  • چین نے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کر دی
  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان
  • بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
  • رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی گرفت میں
  • کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا لائن لاسز پر مبنی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کو نوٹس، نیپرا ریجنل ہیڈ بھی طلب
  • شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا، 250 کروڑ نقصان کا خدشہ