پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔
معاہدے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظبی اسلامک بینک، عجمان بینک اور شارجہ اسلامک بینک بھی شریک ہیں، یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ فیصد ہے۔معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔
حکام کے مطابق پونے تین سال بعد پاکستان کی مشرق وسطی کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے جس سے حکومت اور مشرق وسطی کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے، اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741میزائل داغ دیے روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741میزائل داغ دیے حج 2026،رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر.

.. جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کمرشل پلاٹوں کی 15سے 17جولائی تک اوپن نیلامی کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی اسلامک بینک کے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا کے درمیان کا معاہدہ

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دے دی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ