پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔
یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظبی اسلامک بینک، عجمان بینک اور شارجہ اسلامک بینک بھی شریک ہیں یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ فیصد ہے۔
معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔
حکام کے مطابق پونے تین سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے جس سے حکومت اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا ا?غاز ہوا ہے، اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دبئی اسلامک بینک ایک ارب ڈالر
پڑھیں:
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 284 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔