data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی نے بلوچستان کے تین اضلاع میں بنو قابل پروگرام کا آغازکردیا ،25 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ یہ بات جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اوردیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔صوبے میں جب بھی قدرتی آفات آئیں، جماعت اسلامی متاثرین کی مدد کے لیے ہر اول دستے کے طور پر موجود رہی۔مولانا ہدایت الرحمن نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے کراچی میں شروع کیے گئے بنو قابل پروگرام کا آج باضابطہ آغاز بلوچستان میں کیا جا رہا ہے۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں صوبے کے تین اضلاع، کوئٹہ، گوادر اور جعفرآباد میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ “الخدمت بنو قابل پروگرام” بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے کی عملی کوشش ہے۔پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف فنی تربیتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ معاشی طور پر مضبوط اور خود مختار بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان کے نوجوانوں کو

پڑھیں:

سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے

راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ضلع سکھر کا اہم مشاورتی اجلاس
  • ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا
  • حافظ تنویر احمد جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف لے رہے ہیں
  • شہید غزہ، خلیل احمد کھوکھر
  • ملک کی تینوں بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت بنانے پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
  • سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے
  • ایلون مسک کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، امریکی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے پر کیا ردعمل دیا؟
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر