سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔
ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے اور انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہیں۔
اداکار نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کہا کہ اب کبھی جب ایسا ہو تو انہیں مدد کیلئے بُلا لیں۔ ثاقب ثمیر نے بتایا کہ ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا اور اسے دورے پڑنے لگے تو انہوں نے مدد طلب کی تاہم میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے بلکہ انہیں اپنے گھر بُلا لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب اس لڑکی پر جنات نمودار ہوئے تو اس کے سارے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی تب وہ بہت ڈر گئے اور دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی، تاہم وہ تب حیران رہ گئے جب اس جن نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’پڑھنا بند کرو‘۔
ثاقب ثمیر کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خوفناک لمحہ تھا کیونکہ وہ تو دل ہی دل میں تلاوت کر رہے تھے مگر اس جن کو معلوم ہوگیا اور اس نے انہیں پڑھنے سے روک دیا تب وہ کپکپانے لگ گئے تاہم پھر بھی ان لڑکیوں کی مدد کی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو کے جھگڑوں کی بڑی وجہ بتادی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ساس اور بہو کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی۔
محسن گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی کرتی ہیں، اور جب بہو گھر میں آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے کہ بیٹا اس سے چھن گیا ہے۔ دوسری جانب لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کو مشورہ دیتی ہے کہ شادی کے بعد کوشش کرنا الگ گھر لے لینا، اور یہی سوچ مسائل کو جنم دیتی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ جب شوہر اپنی بیوی کو وقت دیتا ہے تو ساس کو یہ احساس ہوتا ہے کہ بیٹا اب اس سے دور ہو رہا ہے، یہی رویے اور سوچیں ساس بہو کے رشتے میں تناؤ پیدا کرتی ہیں۔