حافظ تنویر احمد جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف لے رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا دکھاوا کر رہا ہے: حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منافقانہ چہرہ سامنے آرہا ہے چاپلوس حکمران اس کی اندھی تقلید میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تائید کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ وزرا امریکا کی خوشنودی کے لیے اسرائیل سے بات چیت یا اسے تسلیم کرنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی فیلڈ مارشل ہو، آرمی چیف یا وزیر اعظم، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہوگی اور پوری قوم مزاحمت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عالمی اور قومی سطح پر سنگین مسائل درپیش ہیں، فلسطین کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر امریکی بیانات آتے ہیں کہ جنگ بندی ہونے والی ہے، مگر دوسری جانب اسرائیلی دہشت گردی مسلسل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ معصوم بچوں اور کھانا لینے والوں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی امداد میں اضافہ کیا ہے اور اسرائیل کے ایران پر حملے کو شاندار کارنامہ قرار دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس سے پوچھے بغیر امریکا نے ایران پر حملہ کیا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ اور اسرائیل کا فلسطین پر حملہ ایک سنگین جرم ہے، جس پر امریکا سیزفائر کا ڈرامہ رچا کر نوبل انعام کا طلبگار بن جاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے زور دے کر کہا کہ امریکا کے اس منافقانہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہیے اور حکومت پاکستان امریکا پر دباؤ ڈالے، اسرائیل اب دنیا کے سامنے ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس نے جس زمین پر حملہ کیا وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 کے تحت اسی کی تھی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو ہم اپنا قومی اور دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور واضح کریں کہ پاکستان کی پالیسی دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی اور جماعت اسلامی اس جدوجہد کی قیادت کرے گی۔