ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسکرین گریب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔
محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا کردار ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گر جائے گا، اللّٰہ کی طرف سے مدد آئی وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر لگا۔
یہ بھی پڑھیے ایران کا اسرائیل کے جنگ بندی پر عملدرآمد پر شک و شہبات کا اظہار ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھول دیںوفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے ایک بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، وہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے تھے، بھارت کے میزائل ایک بیس کے آگے گرا ایک پیچھے گرا، کوئی میزائل اندر نہیں گرا، یہ دو مثالیں غیبی مدد کو بالکل ثابت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، انہیں قائل کیا، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔ قیام امن میں علماء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، محرم الحرام میں ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، ہم نے نفرت اور فرقہ واریت کا شکار نہیں ہونا۔
پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی: عبدالخبیر آزادچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قیام امن سے متعلق ہم حکومت کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی، معرکہ حق میں اتحاد، یقین اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابی ملی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
اپنے ایک ٹویٹ صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی، ہر روز اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جوہری مقامات پر سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ اور ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ "اویگدور لیبرمین" نے دعویٰ کیا کہ ایران چھٹیوں کے دوران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایران کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، تو وہ غلطی پر ہے اور دوسروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ ایرانی اب بھی بہت سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ وہ ہر روز اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جوہری مقامات پر سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
اویگدور لیبرمین نے مغربی ممالک کے غیر قانونی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں کہ اہم ممالک نے ایران کے خلاف پابندیوں کے طریقہ کار کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس بار ایرانی ہمیں حیران کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے غاصب صیہونی آبادکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ قابل اعتماد نہیں۔ جب تک (آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے ہونے والے) نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاتا اس وقت اپنی فوج پر بھروسہ رکھیں، محتاط رہیں اور محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔