شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سابق قومی کپتان شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں دوپہر کے کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔”
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب شعیب ملک اپنی ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی شامل ہے۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ صرف ملاقات یا کھانے پر لے جانا والد کی ذمہ داری پوری نہیں کرتا۔
ایک صارف نے لکھا کہ "بچے کو وقت دینا اور اس کی مکمل ذمہ داری لینا بھی ضروری ہے۔” کچھ نے طلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں سمجھداری سے کام لیتے تو علیحدگی سے بچا جا سکتا تھا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے تاہم ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا شعیب ملک کے ساتھ
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور