اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دو روز میں دوسری ملاقات کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔ ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات اچھے ہوگئے، چین تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم
پڑھیں:
پاکستان کے بعد اسرائیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزدکردیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے اسرائیلی سفارشات پر مبنی خط کی کاپی پیش کی‘اسرائیل سے قبل پاکستان نے نوبل کمیٹی کو امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے سفارشات بجھوائی تھیں جس کی تصدیق وائٹ ہاﺅس کی ترجمان نے کی ہے .(جاری ہے)
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دہرایا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ نیوکلیئر جنگ کو روکا‘ دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے دہانے پر تھے لیکن میں انہیں تجارت اور مذاکرات کی راہ پر واپس لایا ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو ہم نے سفارتی حکمت عملی اور تجارتی تعاون سے کم کیا. امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے اب ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران پر مزید کسی حملے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی دوسری جانب یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو مزید جنگی ہتھیار فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھ سکے. عشایئے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باقاعدہ نامزد کیا اور انہیں نامزدگی کا خط پیش کیا نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہیں کھل رہی ہیں ہم فلسطینیوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں. دوسری جانب امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے . کیرولین لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف ہے ترجمان نے بتایا کہ آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال، ایران کے ساتھ تعلقات اور فلسطینیوں کے مستقبل سے متعلق اہم نکات زیر غور آئیں گے.