شعیب ملک کے بعد پی سی بی سے مزید دو مینٹورز کون الگ ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ وابستہ مزید دو مینٹورز ثقلین مشتاق اور وقار یونس الگ ہوگئے، اس سے قبل شعیب ملک نے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق تاحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ بورڈ کی 15 رکنی کمیٹی نے مسلسل دو ماہ کی مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول اور نظام بنایا جس میں تمام ریجنل صدور کو بھی شامل کیا گیا، پھر تجاویز سامنے آنے پر اہم فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قائداعظم ٹرافی میں 6 ٹاپ ٹیمیں تو شامل رہیں گی لیکن دو ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی سے کوالیفائی کرکے جگہ بنا سکیں گی۔
عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ آئندہ سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جائیں گے اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے، اس طرح نچلی سطح پر کرکٹ مزید مضبوط ہوگی۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیزن میں کراچی کے پاس یہ موقع ہوگا کہ دونوں ٹیمیں قائداعظم ٹرافی میں جگہ بنا لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت بنانے پرتنقید ، مضحکہ خیزقرار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے نزدیک کم عقلی ہے ۔