Express News:
2025-07-09@12:40:04 GMT

شعیب ملک کے بعد مزید دو مینٹورز پی سی بی سے الگ

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

لاہور:

آل راؤنڈر شعیب ملک کے بعد پی سی سی کے ساتھ وابستہ مزید دو مینٹورز ثقلین مشتاق اور وقار یونس بورڈ سے الگ ہوگئے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ نے کہا کہ 15 رکنی کمیٹی نے 2 ماہ تک مسلسل مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول اور نظام تشکیل دیا، اس میں تمام ریجنل صدور کو شامل کیا گیا، تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ قائداعظم ٹرافی میں 6 ٹاپ ٹیمیں شامل رہیں گی جبکہ 2 ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی سے کوالیفائی کرکے جگہ بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز کپ کے اختتام اور قائد اعظم ٹرافی میں 18 سے 8 ٹیمیں کرنے والے پی سی بی عہدیداروں نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ موجودہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی، پرانے نظام کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ مثبت پیش رفت یہ ہے کہ آئندہ سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جائیں گے، اس کا مقصد نچلی سطح پر کرکٹ کو مزید مضبوط بنانا اور کھلاڑیوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا تھا کہ کراچی بڑا نام ہے اور موجودہ سیزن میں اس کے پاس یہ موقع ہوگا کہ دونوں ٹیمیں قائداعظم ٹرافی میں جگہ بنا لیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید

سابق قومی کپتان شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں دوپہر کے کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔  اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔”

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب شعیب ملک اپنی ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی شامل ہے۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ صرف ملاقات یا کھانے پر لے جانا والد کی ذمہ داری پوری نہیں کرتا۔

ایک صارف نے لکھا کہ "بچے کو وقت دینا اور اس کی مکمل ذمہ داری لینا بھی ضروری ہے۔” کچھ نے طلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں سمجھداری سے کام لیتے تو علیحدگی سے بچا جا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے تاہم ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید
  • شعیب ملک کے بعد پی سی بی سے مزید دو مینٹورز کون الگ ہوئے؟
  • کے-الیکٹرک کی سی ای او کے عہدے پر سید مونس عبداللہ علوی کی دوبارہ تعیناتی ، ترجمان
  • شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات شدید تنقید کی زد میں
  • ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
  • چیئرمین پی سی بی کا قائدِ اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کی شمولیت پر اہم بیان!
  • " چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کےحکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ،عمرچیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا
  • سیزن 26-2025 سے چیمپئینز کپ کا خاتمہ