نادیہ جمیل نے ’بیوی کو شوہر کی ماں بننے سے‘ متعلق بیان پر وضاحت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو "ماں بن کر سنبھالنے” سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ "لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں”، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے کردار کی اہمیت کو کم کرنا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا: "ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نہ ہی لینی چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ وہ برابر کے شریک ہوتے ہیں، لیکن ماں کی پرورش ایک الگ اور بے مثال چیز ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، لیکن ایک دوسرے کی ماں نہیں بنتے۔ نادیہ نے زور دیا کہ ہر رشتہ مختلف ہوتا ہے اور محبت کے اظہار کا طریقہ ہر جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،جس میں پاک ترک تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اورخیبرپختونخوا اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پاک۔بھارت جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،نئی نسل کو پاک ترک دوستی میں متحرک کرنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں اور طلبہ کے ترکیہ دوروں کا سلسلہ شروع کیا جائے،دونوں ممالک کے ثقافتی اور ادبی وفود کے دورے بھی انتہائی ضروری ہیں، ایسے اقدامات سے ترکیہ اور پاکستان دوستی مزید مضبوط ہو گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں بھی دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کو ترکیہ کے کسی بڑے شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز پیش کی۔ترک سفیر نے بتایا کہ پشاور کو ترکیہ کے ایک شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دیا جائے گا، پاکستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔ ترک سفیر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک مثبت اور موثر اقدام قرار دیا۔ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔