اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ صرف آگاہی مہم کافی نہیں، بچوں کے لنچ باکس تک چیک کرنا ہوں گے تاکہ کوئی ممنوعہ چیز اندر نہ جا سکے۔

سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس نے لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جنوری سے ستمبر 2025 تک کی کارروائی کی رپورٹ دو ہفتوں میں جمع کرائیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے 22 اپریل تک مختلف علاقوں سے 255 کلو ہیروئن اور 126 کلو چرس برآمد کی گئی، 689 مقدمات درج ہوئے اور 709 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے بعد اسکولوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جا چکی ہے۔

جسٹس راجا انعام نے ریمارکس دیے کہ صرف نعرے یا آگاہی مہم سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مؤثر مانیٹرنگ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں نگرانی کریں، یہ رویہ درست نہیں کہ صرف عدالت سے رٹ آنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز کی تنظیم پیرا نے بھی اپنے اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ تعلیمی ماحول کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے۔

کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ