جسم فروشی کیلیے خواتین کی اسمگلنگ؛ امریکی گلوکار کو 10 سال قید ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
معروف امریکی گلوکار شان “ڈِڈی” کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان “ڈِڈی” کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔
ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان “ڈِڈی” کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔
عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
تاہم عدالت نے کومبس کو دونوں خواتین کو جسم فروشی کے لیے سفر کرانے کے الزام میں قصوروار قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید تک ہوسکتی ہے۔
اب عدالت یہ طے کرے گی کہ آیا امریکی گلوکار کومبس کو سزا سنائے جانے سے پہلے ضمانت پر رہائی دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ یہ فیصلہ جج ارون سبرامنیم کریں گے۔
یا رہے کہ یہ مقدمہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا، جس میں 34 گواہوں نے عدالت میں بیان دیا، جن میں گلوکار کی سابقہ گرل فرینڈز اور ان کے سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔
اب پورا ملک اور خاص طور پر میوزک انڈسٹری حتمی فیصلے اور ممکنہ سزا کا انتظار کر رہی ہے، جو ہپ ہاپ کی دنیا کے اس بڑے نام کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی گلوکار
پڑھیں:
خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلام کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وراثت سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وراثت کا حق خدائی حکم ہے اور خواتین کو اس حق سے محروم کرنا آئین اور اسلام دونوں کی صریح مخالفت ہے۔
فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جو 7 صفحات پر مشتمل ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اپنے استعفے سے قبل لکھا تھا۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے سنایا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم
عدالت نے ورثا کو تاخیر سے ان کا حقِ وراثت نہ دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عابد حسین کی اپیل خارج کر دی۔ عدالت کے مطابق عابد حسین جائیداد کے تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ کر سکا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم 7 روز کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے اور یہ تمام رقم ورثا میں تقسیم کی جائے گی۔
فیصلے میں عدالت نے کہاکہ جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ورثا کو منتقل ہو جاتی ہے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو بلا تاخیر، بغیر خوف اور غیر ضروری عدالتی کارروائی کے ان کا حقِ وراثت دلائے۔
عدالت نے وراثت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانے کی ہدایت کی، اور کہاکہ معمولی نوعیت کی اپیل پر اصرار عدالتی عمل کا ناجائز استعمال ہے، جس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو خواتین کے حقِ وراثت کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اہم فیصلہ جسٹس اطہر من اللّٰہ سپریم کورٹ قانون وراثت وی نیوز