جنوبی کوریا کے معروف کے پاپ گلوکار شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 7 اپریل 2002 کو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی موسیقی کے میدان میں قدم رکھا۔ شم جے ہیون کو شہرت 2020 میں ملی جب انہوں نے کے پاپ بوائے بینڈ F. ABLE کے رکن کے طور پر باضابطہ ڈیبیو کیا۔

شم جے ہیون گروپ کے سب سے کم عمر رکن (Maknae) اور مرکزی گلوکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنی پرکشش آواز، چمکتی مسکراہٹ اور سادہ مزاجی کے باعث وہ جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

گزشتہ برسوں میں F.

ABLE کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں اور گروپ کے کئی اراکین نے علیحدگی اختیار کرکے نیا گروپ تشکیل دیا، جس کے بعد شم جے ہیون نے شوبز سے وقتی کنارہ کشی اختیار کرلی۔ تاہم، مداحوں کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ خاموشی سے ایک مہلک بیماری، خون کے سرطان (لیوکیمیا)، سے لڑ رہے ہیں۔ بیماری کا انکشاف ان کے انتقال کے بعد سامنے آیا، جس نے ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔

مزید پڑھیں: گلوکار اسد عباس بیماری کے خلاف طویل جنگ ہارگئے

ان کے قریبی ساتھی اور سابق گروپ ممبر لی ہو جون نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو وقت ساتھ گزارا، وہ ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔ میں دعا گو ہوں کہ اب تم ہر دکھ، بیماری اور پریشانی سے آزاد ہو۔ ان کے انتقال پر جنوبی کوریا میں کے پاپ کمیونٹی اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شم جے ہیون کے اہلِخانہ کی جانب سے آخری رسومات یا یادگاری تقریب کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کی مختصر لیکن روشن فنی زندگی اور نجی بیماری کے خلاف خاموش جدوجہد نے انہیں ایک یادگار فنکار بنا دیا، جنہیں ان کے مداح طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23 برس F. ABLE Shim Jae Hyun جنوبی کوریا شم جے ہیون کے پاپ گلوکار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا شم جے ہیون کے پاپ گلوکار جنوبی کوریا شم جے ہیون کے پاپ

پڑھیں:

سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 ریاض:۔ سعودی عرب کے گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے رواں ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل حل تیار کیے جا سکیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے ریاض میں سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔وزیر آئی ٹی نے ریاض میں گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق شزا خواجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور ترقی پذیر تعلقات ہیں، جو باہمی ترقی اور ڈیجیٹل پیش رفت پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گو اے آئی ہب پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور ایک مربوط علم پر مبنی مستقبل کے وژن کو تیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق گو اے آئی ہب ایک مخصوص مرکز ہو گا جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اختراعات کے لیے مختص ہو گا، جس کا مقصد علم کی منتقلی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔دونوں شخصیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع، ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تربیتی مرکز کے قیام پر بھی گفتگو کی، جو مستقبل میں تعاون کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔

گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سربراہ نے پاکستانی وزیر آئی ٹی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہاکہ ان مذاکرات سے مملکتِ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مضبوط صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی مارکیٹ میں ہمارے گروپ کی توسیع ہمارے اسٹریٹجک وژن سے مطابقت رکھتی ہے، جس کا مقصد تنوع لانا اور دوستانہ و برادر ممالک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔اسی ہفتے شزا خواجہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف سے بھی ریاض میں ملاقات کی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • ٹی بی سے آگاہی
  • ملکی وے کہکشاں کےستارہ ساز خطے کی روشن تصویر جاری
  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • گلوکار زوبین گارگ کو کس نے قتل کی سازش کر کے زہر دیا؟
  • حماس امن کیلئے تیار ہے، اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے، ٹرمپ
  • شمالی کوریا بڑی فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے‘ جنوبی کوریا
  • سال کا پہلا سپر مون، 7 اکتوبر کو پاکستانی عوام کو حسین نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا
  • گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ کو گرفتار کرلیا گیا
  • ’میں عمیر جسوال کی واحد بیوی ہوں، کسی سے موازنہ نہ کریں‘، گلوکار کی اہلیہ کا ناقدین کو واضح پیغام