اسلام آباد: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہریت کی حامل خاتون کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔
زرائع نے کہا کہ خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کے پہلے بیگج اسکینگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلئیر کردیا گیا۔
بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکینگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گی تھی۔
منشیات برآمد ہونے پر ایئرپورٹ پر کھبلی مچ گیا، خاتون کو تحویل میں لیا گیا تو ابتداہی بیان میں بتایا کہ اس کو جوتے کسی نے برطانیہ میں کسی کو دینے کے لیے دیے تھے۔
خاتون کو پروٹوکول دینے والے سرکاری محکمے کے اہلکار سے اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو وہ بھی کسی کے کہنے پر پروٹوکول کے لیے موجود پایا گیا۔
ایئرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج کے اے ایس ایف کے پہلے کاؤنٹر کی اسکینگ سے منشیات کے ساتھ سامان کسے کلیئر ہوا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
زرائع نے کہا کہ خاتون مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانوی آپریشن کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 25 اکتوبر سے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند، اسلام آباد آپریشن جاری رہے گا
ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ یہ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز چلیں گی۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جبکہ مانچسٹر سے واپسی کی پرواز شام 7 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
ترجمان کے مطابق مانچسٹر کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ پروازوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مسافروں کے لیے انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند، اسلام آباد آپریشن جاری رہے گا
ترجمان نے بتایا کہ اب ہمارے ہم وطن برطانیہ کے سفر میں 15 گھنٹے کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔
پی آئی اے نے 5 سال کے وقفے کے بعد اس روٹ کو دوبارہ شروع کیا ہے، جس پر ادارہ انتہائی پُرجوش ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ “ہمارا نصب العین ہے کہ ہم اپنے مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور تمام سہولیات سے مزین سفری سہولت فراہم کریں۔”
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے فلائٹس