لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔

اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاہور قلندرز

پڑھیں:

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش  کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ
  • پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے
  • لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
  •  لاہور قلندرز کے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا 
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
  • پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج،20 سے زائد گرفتار
  • سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں
  • لاہور، چہلم امام حسینؑ سمیت دیگر تقریبات کا پرامن انعقاد، پولیس فورس کو خراج تحسین
  • آپریشن سندور کے متاثرین کی بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش
  • یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج