معروف برانڈ پر خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں، تھپڑوں اور لاتوں کی برسات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔
کراچی، معروف برینڈ کے آؤٹ لیٹ میں امیر زادی خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں…! pic.
— Ather Salem® (@AthSa01) July 3, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا ہے۔
مرد اس کا ری ایکشن دے تو مرد بدتمیز عورت پر ہاتھ اٹھایا
— Ilyassharif mughal (@ilyas70058) July 3, 2025
راحیلہ مجاہد لکھتی ہیں کہ انتظامیہ اس خاتون کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔
مقامی اسٹور پر خاتون کی سیلز مین سے بدتمیزی
تھپڑ اور لاتیں مارتی رہی
اس خاتون کے خلاف اسٹور انتظامیہ قانونی کارروائی کرے pic.twitter.com/ekCwKgWeiC
— RahilaMujahid (@RahilaMujahid) July 3, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فرعون مصر میں نہیں پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں۔
فرعون مصر میں نہی پاکستان میں پاے جاتے ہیں
— sobia (@sobia70378564) July 3, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ سیلز مین کی شرافت ہے کہ اس نے خاتون کو کچھ نہیں کہا۔
Salesman ki sharafat hay ???? nafsyati baji ek e thapar c dher hujatin.
— Blue bird (@Yuadua1) July 3, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خاتون کا تشدد معروف برانڈ وائرل ویڈیوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون کا تشدد معروف برانڈ وائرل ویڈیو سیلز مین
پڑھیں:
سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد
لاہور کے علاقے ملت پارک میں سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر 10 سالہ بچے آیان شہروز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بچے نے گھر جاکر اپنے ساتھ ہونے والی مار پیٹ سے آگاہ کیا تو دادی مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچی اور پولیس نے دادی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔
ایف آئی آر کے مطابق سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح سے مارا جس کی وجہ سے اُس کی پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر نشانات پڑ گئے۔
مقدمہ اندراج کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، بچوں، خواتین کے خلاف جرائم پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔