شمالی کوریا اور روس فنون اور ثقافت کو فروغ دینے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا نے شمالی کوریا کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان فنون اور ثقافت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی کے اخبار رودونگ سن مون کے کے مطابق روسی وزیر نے پیانگ یانگ اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ کیا ہے۔ اس سے قبل لیوبیمووا نے اتوار کے روز شمالی کوریا کے وزیر ثقافت سنگ جونگ گیو سے بھی ملاقات کی تھی۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی وزیرثقافت تقریب میں شرکت کے لیے آرہی ہیں
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا
پڑھیں:
حکومت کا بجلی کے گھریلو صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔
خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ وفاقی وزیر نے خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا زکر کیا۔
اویس لغاری نے لکھا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے، صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اضافی چارجز کا خاتمہ اور صارفین سے بلوں کے ذریعے صرف بجلی کی قیمت وصول کرنا چاہتی ہے۔