بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی، پھر بھی امن کی بات کرتے ہیں: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔ پھر بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل ہم سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اْس کے سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں ہی اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اْس کے 6 جہاز گرا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم بھی کر لیا۔ اس کے علاوہ بھی ایک اور بڑا محاذ تھا اور وہ تھا بیانیے کا محاذ، ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو اس میں جیت نصیب ہوئی۔ بلاول بھٹو زرادری نے پاک-بھارت جنگ کے دوران قومی میڈیا کی کوریج کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار تھا، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا جب کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا جھوٹ دیکھا رہا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا تو پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا۔ بھارت جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی مسلسل جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پاکستان نے تو ابھی صرف اپنا دفاع میں 6 جہاز گرائے ہیں، جواب دینا تو ابھی باقی ہے۔ اس صورتحال کے دوران پاکستان کی ساکھ عالمی برادری کے سامنے بہتر ہوئی جب کہ بھارت نے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں آغا مرتضیٰ پویا مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے کہ بھارت کے دوران
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کھیل ہانگ کانگ