سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا اسرائیل کیخلاف عظیم فتح پر ایرانی قوم کو سلام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل کا پہلی مرتبہ کسی قوم کے ساتھ مقابلہ ہوا اور سلام ہے ایرانی قوم کو، جس نے اسرائیل کو سبق سکھا دیا۔ اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہوتا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سبق سکھانے پر ہم ایرانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، اسرائیل نے پہلی مرتبہ کسی قوم سے مقابلہ کیا، ورنہ وہ پہلے مختلف گروپوں اور تنظیموں سے لڑتا رہا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل کا پہلی مرتبہ کسی قوم کے ساتھ مقابلہ ہوا اور سلام ہے ایرانی قوم کو، جس نے اسرائیل کو سبق سکھا دیا۔ اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انڈیا اور پاکستان کی جنگ میں بھی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انڈیا کو شکست ہوئی، جس پر پاکستان فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق وزیراعلی ایرانی قوم کو نے کہا
پڑھیں:
کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے بارے میں بات کی۔
جاسنڈا آرڈرن نے مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور بطور سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت میں ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پویلین جاسنڈا آرڈن سابق وزیر اعظم کاپ مریم نواز نیوزی لینڈ