جے یو آئی رہنماء مولوی محب کیخلاف مقدمہ، ٹھیکیدار پر تشدد کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
مدعی کا دعویٰ ہے کہ اسے بی ڈی اے کا ٹھیکہ لینے اور مولانا محب اللہ کو ٹھیکہ نہ ملنے پر ملزم نے زدوکوب کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے بھائی اور جے یو آئی رہنماء مولانا محب اللہ کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34، 337، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مولوی محب اللہ پر بی ڈی اے کے دفتر میں ایک ٹھیکیدار کو ٹھیکوں کے لین دین پر زدوکوب کا نشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ سیف اللہ نامی شخص کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ مولانا محب اللہ نے بی ڈی اے کے دفتر میں مدعی کو انجینئر کے کمرے میں لے جاکر آہنی چیز سے وار کئے۔ بعد ازاں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اسے بی ڈی اے کا ٹھیکہ لینے اور مولانا محب اللہ کو ٹھیکہ نہ ملنے پر ملزم نے زدوکوب کیا ہے۔ مولوی محب اللہ حلقہ پی بی 43 کوئٹہ سے 2024 کے عام انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا محب اللہ بی ڈی اے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز