Jang News:
2025-08-16@01:18:29 GMT

دریائے سوات میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

دریائے سوات میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری

—فائل فوٹو

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔

دریائے سوات میں 4 روز قبل ناشتہ کرنے اور سیلفیاں لینے والے 17 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک بچہ اب تک لاپتہ ہے۔

 سرچ آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری ہے، 12 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 افراد کو موقع پر ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

سانحہ دریائے سوات: ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی نے کمیٹی کو بیان اور شواہد دے دیے

سانحہ دریائےسوات کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر وقار شاہ نے سیلابی صورتحال پر محکموں کو بھیجےگئے میسجز کمیٹی کو جمع کرائے جس میں سیلاب کے حوالے سے ریڈنگ سمیت دیگر ریکارڈ انکوئری کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈوبنے والے 10 افراد کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک شخص سوات کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں آج وقفہ ہو گا۔

دریا کنارے آباد دیگر عمارتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، کل سے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دریائے سوات

پڑھیں:

سوات میں سیلاب؛ پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل

سوات:

پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ  قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔

مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔

سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کا جوان اسکول کے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کے اس جذبے نے پوری قوم کے دل جیت لیے، یہ جذبہ ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کے جوان ہر حال میں عوام کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
  • سوات میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل
  • سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، راشن اور ادویات کی فراہمی جاری
  • سوات: سیلاب میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد، 2071 افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  •   دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہ
  • سوات میں سیلاب؛ پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل
  • خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
  • کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ
  • چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا
  • دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری