بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین، 150 کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اور سی ٹی ڈی
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاوند کے مبینہ تشدد سے اہلیہ کی ہلاکت، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام
راولپنڈی:تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔
کوٹ ادھو میں خاموشی سے تدفین کرنے لگے تو خاتون کے رشتہ داروں کو شک ہوا، خاتون کو غسل دینے کے دوران جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے تو لواحقین نے لاش دوبارہ راولپنڈی منتقل کرکے پولیس کو اطلاع دی۔
واقعہ پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر دھمیال پولیس نے خاتون کا پوسٹمارٹم کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔