بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: بنوں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشتگرد متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔ اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگرکی حدود میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین خطرناک مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم، 3 ہینڈ گرنیڈ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش بے نقاب
گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔