پٹرول 8.36، ڈیزل 10.39روپے لٹرمہنگا : ایل پی جی 8روپے کلوسستی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبرنگار) ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور پٹرول کے نرخ میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کا نرخ 278 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کے نرخ فی لٹر 266 روپے 79 پیسہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں نیے نرخ لاگو ہو گئے ہیں۔ خبرنگار کے مطابق اوگرا نے ماہ جولائی2025کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر88 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت337روپے کم کردی۔سرکاری پیداواری قیمت میں 6299روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی اب ایل پی جی 241روپے کلوکی جگہ233روپے کلو، گھریلو سلنڈر2838روپے کی جگہ2751روپے، کمرشل سلنڈر10920 روپے کی جگہ10583روپے میں دستیاب ہوگا ۔ عرفان کھوکھرچیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا ایل پی جی کے غریب دکانداروں کے خلاف کاروائی بند کی جائے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں دو روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی کم کر کے 75 روپے 52 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیسے فی لٹر ایل پی جی
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا