پاکستانی روپیے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کے محدود اضافے سے 283 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ بیرونی قرضوں کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی ادائیگیوں سے سپلائی متاثر ہونے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 5 تا 6 فیصد کی کمی کے بعد دوبارہ اضافے کے رحجان اور مالی سال کے اختتام کے باعث درآمدی کی بڑھتی ہوئی طلب جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 283 روپے 57 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اختتامی لمحات میں معیشت میں زرمبادلہ کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 8 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کے محدود اضافے سے 283 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 286 روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر ڈالر کی قدر پیسے کی سطح پر سے 283 روپے اضافے سے پیسے کے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ڈھائی روپے کاربن لیوی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش،موسم خوشگوار ہوگیا