2025-06-30@23:27:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6670
«پیسے کے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد ریجن کے اعلامیہ کے مطابق مون سون اور حالیہ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع تھرڈ فلور ،سوک سینٹر، ٹھنڈی سڑک حیدر آباد میں ایمر جنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو دوران بارش چوبیس گھنٹے کام کریگا جس کا فون نمبر022-9200217 ہے ۔اس ضمن میں مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع برائے انخلا و متبادل رہائش گاہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے اور مخدوش مکانات کے انہدام اور ضروری مر متوں کے نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ مزید متعلقہ عملے کو بوسیدہ اور مخدوش عمارات کی عوامی شکایت کے ازالے کے لئے فی الفور اقدامات کی ہدایت...
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
فائل فوٹو حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 53 ڈی میں فائرنگ سے 15 سالہ مظفر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفر کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالوی اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکس پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کے محدود اضافے سے 283 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ بیرونی قرضوں کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی ادائیگیوں سے سپلائی متاثر ہونے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 5 تا 6 فیصد کی کمی کے بعد دوبارہ اضافے کے رحجان اور مالی سال کے اختتام کے باعث درآمدی کی بڑھتی ہوئی طلب جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے،...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سانحہ سوات میں ڈوبنے والوں کے لواحقین سے معافی مانگنے کیلئے ڈسکہ پہنچ گئے، گورنر سردار سلیم حیدر خان بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی معافی مانگنے کیلئے ڈسکہ گئے، تو لاہور سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر بھی ان کے ساتھ گئے۔ دونوں گورنرز نے سانحہ سوات میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کندی نے کہا کہ کے پی کے عوام کی طرف سے معافی مانگنے آیا...
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار...
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنان، ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جون کو جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ ان تنازعات کو بروقت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے اُس یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے تناظر میں آیا ہے جس میں اُس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آزاد کشمیر بھمبر پیداوار میں کمی مشہور آم وی نیوز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت کی تبدیلی سے متعلق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے شاندار ترین 2 فیصلوں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کے خلاف فیصلہ دیا، لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ سلمان اکرم راجا نے...
بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
ویب ڈیسک : ژوب میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور...
سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کے نظام اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے عزم کے تحت دور دراز علاقوں کے وکلا کو ویڈیولنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی سہولت دے دی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ سہولت سندھ ہائیکورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائیکورٹ کے بنوں، ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات) اور ڈی آئی خان بینچز میں مہیا کی گئی ہے۔ مذکورہ سہولت کے بعد دور دراز علاقوں کے وکلا کو سپریم کورٹ میں براہِ راست پیش ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ سہولت دوسرے صوبوں کے دور دراز علاقوں میں بھی مہیا کی جائے گی، یہ نظام کی جدیدیت کی طرف ایک قدم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیئر رہنما چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کے دوران پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر، نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فریال تالپور نے دونوں رہنماؤں کو ان کی شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے۔ چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدرِ مملکت آصف علی...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 43 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 10 پیسے فی کلو ہوگی۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام وزن کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 751 روپے ہوگئی ہے۔...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024 کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پوری قوم کی امنگوں کو گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، ہم ایسی ریاست میں ہیں جہاں نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈیاں لگیں، خرید و فروخت...
بیجنگ :گزشتہ G7 سربراہی اجلاس میں یورپی کمیشن کی صدر نے “چین شاک تھیوری” کو زور و شور سے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “جب ہم شراکت دار ممالک کے درمیان ٹیرف مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہماری توجہ اصل چیلنج سے ہٹ جاتی ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہے – اور وہ ہے چین”۔ ان کا تجویز کردہ حل یہ ہے کہ G7 معیشتیں عالمی GDP کا 45 فیصد اور دانشورانہ ملکیت کی آمدنی کا 80 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہیں – اگر یہ ممالک متحد ہو کر چین کے خلاف کھڑے ہوں تو یہ ان کے لیے میدان مارنے کا موقع ہوگا۔افسوس! امریکہ کی طرف سے مسلسل ذلت آمیز سلوک کے باوجود...

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط‘‘ پر نظر ثانی
بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تحت فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کا قیام ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی اہم اور بڑے فرائض پر متحد مرکزی قیادت کو بہتر بنانے اور اہم کاموں پر عملدرآمد کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ادارہ جاتی انتظام ہے۔ ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی،...
یکم جولائی پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔...
24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی تھیں، اور تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننا ایک المناک واقعہ تھا، پارٹی سے انتخابی نشان چھین لینا سیاسی ناانصافی تھی، اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھرپور احتجاج کیا، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ...
وزیر اطلاعات و نشریاست عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، ناظرین اور ملازمین...
گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی...
راولپنڈی (اوصاف نیوز)24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔ کرکٹ میچ کے دوران بھارتی بیٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا، ویڈیو وائرل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے سوموار کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...
کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آنے کے بعد تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔ غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...
24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
—فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔ کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئےکراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے، اڑان کےلیے تیار پرواز روک لی گئی۔ بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے...
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں دریائوں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کی تفصیلات شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے، زیادہ تر اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے دریاں اور بیراجز میں پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جون 2025ء) بین الاقوامی ترقی کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں کمی آنے سے اقوام متحدہ کے زیرقیادت 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس گمبھیر ماحول میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں جنوبی دنیا کے ممالک کو درپیش بڑے ترقیاتی مسائل سے نمٹنے پر غور ہونا ہے۔یہ کانفرنس 30 جون سے سپین کے شہر سیویل میں شروع ہو رہی ہے جو چار روز جاری رہے گی اور اسے عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو آگے بڑھنے میں...
عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان...
چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...

چینی آئی پی پیز کے واجبات 500 ارب روپے سے متجاوز، تاخیر سے ادائیگیاں سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے لگیں
چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
اسلام آباد،لاہور،پشاور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں تین روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی،پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نےآزاد کشمیراسلام آباد اور پوٹھوہار میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، لاہور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،اورجہلم کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے،ہزارہ،ملاکنڈ سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی۔ وزیراعظم نےحکام کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ویڈیو پیغام میں کہا آنے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسپین کے شہر سیویل روانہ ہو گئے، جہاں وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی ساز، ماہرین اور رہنما پائیدار مالیاتی حکمت عملیوں اور ترقیاتی تعاون پر غور کریں گے۔ وزیر خزانہ ’قرض کے بدلے ترقی‘ کے سیشن میں مہمانِ خصوصی ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ نجی کاروباروں کی مالی رسائی، کریڈٹ ریٹنگز، اور SME فنانسنگ جیسے موضوعات پر بھی کلیدی خطابات کریں گے۔ مزید پڑھیں: ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیدی سینیٹر اورنگزیب یونیسف کی میزبانی میں بچوں...
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال رہے گا۔صوبے بھرمیں برساتی نالوں کی صفائی اوربارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرکردئیے گئے،پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کیلئےایس او پیز بھی جاری کردئیے ہیں۔مریم نواز نے طغیانی کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کاٹاسک دیا...
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر...

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے:پارلیمنٹیرئینز کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئینز کا عالمی دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 30 جون کا دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔ دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ اپنے قانون سازی کے اختیارات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست دیتے ہوئے 200 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے ور300 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز دی ہے ۔وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔نیپرا تھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تجویز کردہ نرخوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق 700 اور اس سے ذائد یونٹس استعمال کرنے والے کے لیے 47 روپے 69...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس کی سب ڈویڑنز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور ایگلز موٹرسائیکلز نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس سے کیا گیا جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، کھپرو چوک، مہاجر کالونی چوک، ہیرآباد، چاکی پاڑہ، مدینہ مسجد چوک، مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، سول اسپتال روڈ، سولجر پھاٹک، چاندنی چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جرواری شاخ اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکواٹر پر اختتام پزیر ہوا اس...
—فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی سوات واقعے کے بعد ملنے والی ہدایات پر تمام ادارے ریڈ الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کی ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کی فراہمی کی گئی ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے...
وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے لیے فی یونٹ نرخوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست میں ملک بھر کے تمام صارفین (لائف لائن صارفین کے سوا) کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 16 پیسے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوؤں اور مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر...
پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، جس میں ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کی گئی ہے۔لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 10روپے 54 پیسے مقرر کرنے، 101 تا 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پروف آف ریزیڈنس (پی او آر)کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چھ ماہ...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
فیروزپور(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ایک دلخراش واقعے میں نوجوان بلے باز چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیش آیا، جہاں ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں ایک مقامی میچ کے دوران کھلاڑی ہرجیت سنگھ میدان میں موجود تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا اور چند لمحوں بعد پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا، پھر اچانک زمین پر گر گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Aaj Tak (@aajtak) ساتھی کھلاڑی فوری طور...
سماجوادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جن افراد کو بے دخل کیا گیا ہے، ان میں معمر افراد، بیمار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لئے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غازی پور کے جنگی پور علاقے میں جس طرح برسات کے وقت بغیر نوٹس دیے، نسلوں سے رہ رہے غریب خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے،...

وزیراعظم کا ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کا افتتاح، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں انہوں نے بجلی کے بلوں میں سرکاری ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایپ کو بجلی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور گورننس میں اصلاحات کی ایک اہم کڑی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بجلی صارفین کو بااختیار بنانے، اوور بلنگ کی شکایات کے خاتمے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا...

ریسکیو ٹیم موقع پر 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی لیکن وقت کم اور پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا: ڈی جی ریسکیو کے پی کے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا 1122 شاہ فہد نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری ٹیمیں 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تھیں لیکن پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور وقت بہت کم، جس کی وجہ سے صرف 3 لوگوں کو بچایا جا سکا، ہم نے ہیلی کاپٹر طلب نہیں کیا ، اگر پی ڈی ایم اے نے کیو ہو تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فہد کا کہناتھا کہ میں خود بھی سوات میں آیاہوں، اور اس جگہ کا دورہ کیا، سسٹم میں کالز کا ریکارڈ دیکھا تو پتا چلا کہ پہلی کا 9...
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی فیس ختم کرکے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔ ٹی وی فیس 35روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں، انڈسٹریز اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس...
وفاقی حکومت بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد متوقع ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے 4 کروڑ سے زائد گھریلو، کمرشل اور صنعتی بجلی صارفین کے لیے بڑی ریلیف کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ برسوں سے یہ فیس ہر ماہ خاموشی سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی تھی، جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی۔ ایک سینیئر سرکاری افسر کے مطابق یہ اقدام عام شہری...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی محدود ہونے پر پارٹی نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی ہے بلکہ مستقبل کی پارلیمانی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب سب کی نگاہیں اس چیز پر ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب ایسا کیا کرے گی، کس قسم کی نئی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں اپنی گنجائش پیدا کی جائے گی، اور اس کے لیے اگلا سیاسی قدم کیا ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیے گئے اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفا دینا چاہیے تھا، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹوئٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے ساتھ پریس کانفرنس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سی ای او عامر حیات نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عامر حیات نے پی ڈی ایم کی حکومت کے 2022-23کے دروان پی آئی اے اور سی اے اے کو آئی سی اے او کے معیارات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا نے کے نتیجہ میں نومبر 2024میں یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔انہوں نے وزیر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے ان کی مسلسل سفارتی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ...
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں ، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلی خیبرپی کے کو استعفی دینا چاہیے تھا، خیبرپی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے...
پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بارش سے پیدا شدہ صورتحال اور برساتی نالوں کے بھر نے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار اور سندھ حکومت و قابض میئر کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بروقت نالوں کی صفائی کا بندو بست نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں یہ بدترین صورتحال پیدا ہوئی ہے ، سندھ حکومت و قابض میئر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ بارش ہوتے ہی نیو کراچی نالہ ، گجر نالہ اور محمود آباد نالہ، شادمان ٹائون نالہ...
وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں تمام سندھ اسمبلی کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اس...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ’فتنہ الخوارج‘ دہشتگردوں کا حملہ، 13 جوان...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مزید تین، تین خواتین قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن)...
بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان ، حکومت کا بجلی بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے ،خاس وقت ملک بھر میں چار کروڑ بجلی صارفین ہیں خبجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں،پی ٹی وی صارفین سے سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصولی ہوتی ہے،یہ ریلیف گھریلو کمرشل اور...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اور دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: یورو اسٹار کیبل کی چوری کی واردات نے لندن، برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی ٹرین سروسز کو مفلوج کر کے رکھ دیا، ہزاروں مسافروں کو بڑے خلل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران یورپی ٹریول روٹ دوسری مرتبہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، پہلی لہر نے اس وقت جنم لیا جب دو افراد سوموار کے روز ٹرینوں کی زد میں آئے جس سے لندن سینٹ پینکراس اور پیرس میں گیرڈونورڈ کے درمیان سفری خدمات معطل کر دی گئیںدوسری مرتبہ ہائی اسپیڈ لائن (نورڈ ایل جی وی) پر 2 ہزار فٹ کیبلنگ چوری کا واقعہ پیش آیا، جس نے افراتفری کو جنم دیا، لندن، برسلز اور پیرس...

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔ نجی نیوز چینل 24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، علی امین گنڈاپور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالا جیل کو بنایا ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فرام اڈیالا کر رہے ہیں، سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام حکومت کی موت ہوئی۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔...
سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟ ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ، کہا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔ مزیدپڑھیں:سوات: ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات مین...
فوٹو: جنگ کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔ تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح...
واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے “پیدائشی حق شہریت” کو محدود کرنے کے ردعمل میں شروع کی گئی قانونی چارہ جوئی کے جواب میں، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ کا ماننا ہے کہ فیڈرل ڈسٹرکٹ ججوں کو اس اقدام کےملک بھر نفاذ کو روکنےکا کوئی حق نہیں ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس ایگزیکٹو آرڈر کو روکنا کانگریس کی طرف سے فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹس کو دیئے گئے اختیارات سے باہر ہے۔قدامت پسندوں کے زیر کنٹرول امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کو 3 کے مقابلے میں 6 ووٹوں سے منظور کر لیا، جس سے فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کا...

فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حمد اللہ نے سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ یہ زندہ سیاسی لاشوں کا جنازہ ہے، اب اس حکومت کے دفنانے کا وقت آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک خاندان کے 15 سیاح سیلاب کی نذر ہوگئے جوایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت سیاحوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں، اور یہ پھنسے ہوئے افراد گھنٹوں تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاحوں کی مدد کے...
لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا...
اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے کہا کہ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ طالب علم مصور خان کی لاش نے حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وعدوں، دعووں اور تسلیوں کا انجام ایک لاش کی صورت میں نکلا۔ انصاف مانگنے والوں کو تحفظ نہیں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ یہ قتل نہیں، حکومت کی رٹ کا عبرتناک انجام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواء معمول بن چکا ہے۔ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) ایک جرمن میگزین انٹرنیشنل پولیٹک کے لیے فورزا پولنگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 64 فیصد رائے دہندگان نے یورپی جوہری ڈھال قائم کرنے کے حق میں رائے دی جبکہ صرف 29 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔ جوہری ہتھیاروں کے خلاف عالمی معاہدہ، ایٹمی طاقتوں پر دباؤ جوہری ہتھیار عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، جرمن وزیر خارجہ یہ سروے 12 اور 13 جون کو کرایا گیا، جب اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعے میں امریکہ کی براہ راست فوجی مداخلت نہیں ہوئی تھی۔ جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے رواں برس مئی میں عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ برطانیہ اور...
پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کیقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے، دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے...
عیسی ترین:ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تحریک انصاف کے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سنجاوی پولیس نے پارٹی کی جانب سے کنوینشن کے انعقاد پر کیا ۔ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور دیگر رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔ مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج رہا ہوں، ان ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ آئین کی پاسداری کی تلقین کی، پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر 37 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ایوان کی حرمت کو ہر حال میں مقدم رکھنا میری ذمہ داری ہے، ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے، جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں، کسی کو اسمبلی کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26...
حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام...