سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات کی ،جس میں نائب وزیراعظم اور ہنگری کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع و ثقافت میں تعاون کے فروغ کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے ہنگری کے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان میں گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہنگری کے سفیر اسحاق ڈار

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے مشیر قومی سلامتی کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کے مشیر برائے قومی اور روہنگیا معاملے پر اعلیٰ نمائندے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکومت کے سینیئر عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات کی، جنہوں نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی قیادت اور عبوری حکومت کی جانب سے آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اقدامات پر امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی سیاسی و سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو کی۔ ایلیسن ہوکر نے روہنگیا مسئلے کے حل کے لیے بنگلہ دیش کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس برائے روہنگیا میں امریکا کی جانب سے اعلان کردہ 60 ملین ڈالر امداد پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکی محکمہ خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں نکول چولک پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اور اینڈریو ہیروپ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری شامل تھے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ امور پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے امریکی اسسٹنٹ ٹریڈ نمائندے برینڈن لنچ سے بھی ملاقات کی، جس میں حالیہ ٹیرف مذاکرات کے بعد کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکا کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو دہرایا اور درخواست کی کہ جیسے جیسے خسارہ کم ہوتا جائے، امریکا ٹیرف میں مزید نرمی پر غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش، حسینہ واجد کو امریکا سے کیا توقعات ہیں؟

برینڈن لنچ نے یقین دہانی کروائی کہ معاہدے پر عملدرآمد کے دوران اس درخواست پر مکمل غور کیا جائے گا، خاص طور پر جب دوطرفہ تجارتی فرق مزید کم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا بنگلہ دیش مشیر قومی سلامتی ملاقاتیں وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے مشیر قومی سلامتی کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • وزیرِ اعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • اسحاق ڈار سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں نو تعینات جرمن سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، خطے میں امن کیلئے جاری کوششوں پر غور، باہمی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ