اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی کوریا بڑی فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے‘ جنوبی کوریا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے اور ہزار وں لوگ اس کی تیاریوں میں شامل ہیں۔ یہ پریڈ 10 اکتوبر کو حکمران ورکرز پارٹی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے فوجی سازوسامان اور گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے ۔ پریڈ ممکنہ طور پر رات کے وقت ہو گی۔