ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا ، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا۔سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا آئیں سب مل کر بیٹھیں اور نئی شروعات کریں۔ 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست جمع کروا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ شق 15 آئین کے خلاف ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا مخصوص نشستوں پر انتخاب آئین کی خلاف ورزی ہے، ریٹرننگ افسر کا تقرر آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے متعلقہ برانچ کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔