UrduPoint:
2025-10-04@13:59:25 GMT
سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مثر کام کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے تو اس میں کوئی تضاد نہیں ہوگا، امن و امان کی صورتحال پر سوچنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پاکستان برسوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوسف رضا گیلانی
پڑھیں: