لاپتاافراد کیس: ایس ایس پی ملیر رپورٹ کے ہمراہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سات لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے 31 اکتوبر کو ایس ایس ملیر کو رپورٹ کے ہمراہ طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تفتیشی افسر کا عدالت میں کہناتھا کہ سائٹ کے علاقے سے لاپتا شہری رسول خان کے بارے میں معلومات کے لیے خطوط لکھے ہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ کہاں ہیں خطوط؟ پولیس رپورٹ میں لفظ ریمائنڈر کہاں لکھا ہے؟افسر کاکہنا تھا کہ لکھنا بھول گئے، عدالت کاکہنا تھا کہ یہ ہے آپ کی کار کردگی؟2016 سے لاپتا شہری طاہر علی کی عدم بازیابی پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ یہ کیس مسنگ پرسنز کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کمیشن کا حکم نامہ کہاں ہے؟ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسگ پرسن کمیشن کا نوٹس موصول ہوا؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، عدالت کا کہناتھا کہ جاؤ اور ابھی مسنگ پرسنز کمیشن کا حکم لے کر آو،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ شاہ لطیف کے علاقے سے شہری مختار لاشاری کو حراست میں لے کر غائب کردیا گیا، پولیس نے رات کے اندھیرے میں چھاپا مارا اور مختار کو ساتھ لے گئے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کہتی ہے ہمارے بس کی بات نہیں، عدالت نے 31 اکتوبر کو ایس ایس ملیر کو رپورٹ کے ہمراہ طلب کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
شہری 4 روز سے لاپتا اہل خانہ کی تعاون کی اپیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) محمد اشرف جو کہ مقامی ٹاول انڈسٹری میں بطور پیون ملازم ہیں، گزشتہ 4 روز سے لاپتا ہیں، محمد اشرف فیکٹری سے کسی کام کا کہہ کر گئے تھے واپس نہیں لوٹے، اہل خانہ اورساتھیوں نے بہت تلاش کیا مگر کہیں کچھ پتا نہیں چل سکا، پولیس اسٹیشن سائٹ میں گمشدگی کی درخواست جمع کروا دی ہے،جس کسی کو بھی ان کے بارے میں معلومات ہوں براہ کرم موبائل نمبر 0334-4848525 پر اطلاع دیں۔