جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ 113 کیس نمٹا دیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ ستمبر 2025 کے دوران 113 لاپتا افراد کے کیس نمٹا دیے۔
کمیشن نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس ماہ کے دوران ’14 لاپتا افراد واپس اپنے گھروں میں پہنچ گئے، مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک کمیشن کو 10 ہزار 636 کیس موصول ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 986 لاپتا افراد کے کیس کو نمٹایا جاچکا ہے جبکہ ایک ہزار 650 زیرِ تفتیش ہیں۔
ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کیسز کی تفتیش کے بعد نمٹائے گئے کیسز کی شرح 84.
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر تک تین ماہ کی مدت میں کمیشن نے 289 کیس نمٹائے، اس طرح یہ اوسطاً 96 کیس فی ماہ بنتے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کی فلاح کے لیے بھی اقدامات کیے اور ایک سیل قائم کیا ہے جو ’اہل خانہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے، جیسے لاپتا افراد کے بچوں کے فارم بی کے اجرا کے معاملات اور ان اہل خانہ کو پنشن کی فراہمی جن کے پیارے سرکاری ملازم تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاپتا افراد کے
پڑھیں:
وکلا پرحملے سندھ میں خانہ جنگی پیداکرنے کی سازش ہے‘کاشف شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-22
ٹھٹھ ( جسارت نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں وکلا پرحملے حالات خراب اورسندھ میں خانہ جنگی کی صورتحال پیداکرنے کی سازش ہے۔27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے وکلا سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں پرجھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں۔سندھ کے عوام سندھ کی وحدت وسائل اورخودمختاری کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹھٹھہ کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی نائب قیم الطا ف احمد ملاح ،امیرضلع ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں،عبداللہ آدم گندرو ودیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی حکومت کی جانب سے 10 ماہ میں 9 کھرب کے سودی قرضے لے کر بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔16دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 11روپے اضافہ کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2025کے دوارن سرکاری قرضے میں9.3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔ اتنا قرض لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔زرعی ملک میں چینی جیسا زہر بھی 229 روپے کلو پر پہنچ گیا۔آٹا، چاول، دالیں، گھی، تیل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔78سال میں ملک کو آٹا چینی مافیا سے نجات نہیں مل سکی ہے۔ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے کلو پر پہنچ جانا شہبازحکومت کی بدترین ناکامی اورذاتی کاروبار میں اضافہ کامیابی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے ذمے داران سے خطاب ‘ دوسری جانب ضلعی رہنما انہیں اجتماع عام فنڈ کا چیک پیش کررہے ہیں