مشی گن چرچ پر فائرنگ، حملہ آور سمیت کم از کم دو افراد ہلاک، 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
MICHIGAN:
امریکہ کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس چیف ولیم رینئے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے صرف آٹھ منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی سات افراد کی حالت مستحکم ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہینری فورڈ جینیسز اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر باہر نکل کر خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں چرچ کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا گیا، جسے پولیس کے مطابق حملہ آور نے جان بوجھ کر لگایا تھا۔
بعدازاں آگ پر قابو پالیا گیا تاہم پولیس چیف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید جانی نقصان کا انکشاف ہو سکتا ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور کے گھر کی تلاشی لینے اور اس کے موبائل فون کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
فی الحال حملے کی وجہ یا محرک واضح نہیں ہو سکا، تاہم پولیس اور تفتیشی ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملہ آور
پڑھیں:
سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-20
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے اہلکار شامل ہیں جو پولیس اسٹیشن میں رکھے ہوئے دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔یہ دھماکا دہلی میں ایک مہلک کار دھماکے کے 4 دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے بھارت نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔