موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور اصل نمونہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے بھی گریز کریں۔ یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی حاصل کرلیں ۔ اپنی اوردوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ سی ٹی او کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ اموات موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر اکتوبر تک
پڑھیں:
پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں: وزارت آئی ٹیپاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں
وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی تا اکتوبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔