موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا Young children are banned from riding motorcycles WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور اصل نمونہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے بھی گریز کریں۔ یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاون ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاون کر رہی ہے۔
تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی حاصل کرلیں ۔ اپنی اوردوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ سی ٹی او کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ اموات موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: پاکستان تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔