پی سی بی کا سوریا کمار یادیو کے بعد ارشدیپ سنگھ کیخلاف ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔
بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا تھا، آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا تھا۔
پی سی بی کے خط کے متن کے مطابق سوریا کمار نے کھیل کو سیاست میں ملوث کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان سوریا کمار نے بھارتی پی سی بی کے خلاف گیا ہے
پڑھیں:
ریاستی اداروں کیخلاف بیان پرسہیل آفریدی کیخلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-6
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ریاستی اداروں کیخلاف بیان پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں این سی سی آئی ا ے کے سب انسپکٹرکی مدعیت میں سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانیکی کوشش کی گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی۔متن کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔