روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغ دیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس نے یوکرین پر بڑاحملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
روسی حملے کے ساتھ ہی پڑوسی ملک پولینڈ نے دو جنوب مشرقی شہروں کے قریب اپنی فضائی حدود بند کر دی اور خطرہ ختم ہونے تک اپنے لڑاکا طیارے فضاء میں بھیج دیے۔
یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نے رات بھر میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے اور اس کے فضائی دفاعی نظام نے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے۔ یوکرینی فوج کے مطابق حملے کا مرکزی ہدف دارالحکومت کیف تھا۔
یوکرنی صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ حملہ 12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہاجس کے دوران ایک امراض قلب کے کلینک، فیکٹریوں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور بحری ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے ’ وسیع‘ حملہ کیا، جس کا نشانہ فوجی انفرا اسٹرکچر، بشمول فضائی اڈے تھے۔
ماسکو نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے، حالانکہ اس کے حملوں سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور رہائشی علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
زیلنسکی نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ روس کی توانائی کی آمدنی کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے جو اس کی جنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یوکرین اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر قائل نہیں کر سکا۔
انہوں نے ٹیلیگرام پر کہا کہ ’فیصلہ کن اقدام کا وقت بہت پہلے گزر چکا ہے، اور ہم امریکا، یورپ، جی 7 اور جی 20 سے مضبوط ردعمل کے منتظر ہیں۔‘
رائٹرز کے صحافیوں نے کیف کے نواحی علاقے کا دورہ کیا جہاں نئی بنی ہوئی گھروں کی قطاریں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں اور کھڑی کاریں ملبے تلے دب گئیں۔
رہائشی اپنے اپارٹمنٹ بلاک کے ملبے میں تلاش کر رہے تھے جب کہ ان کے فلیٹوں کی کھڑکیاں دھماکے کی شدت سے اڑ گئی تھیں۔
2025 میں بڑے پیمانے پر حملوں نے یوکرین کے محدود فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔ زیلنسکی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیل سے لے کر ایک اضافی پیٹریاٹ میزائل سسٹم تعینات کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ دو مزید اس موسم خزاں میں پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے اور دیگر حکام نے بین الاقوامی شراکت داروں سے یوکرین کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مزید نظام مانگے ہیں، لیکن فضائی دفاعی سسٹمز کی دستیابی محدود ہے اور دیگر ممالک بھی روس سے درپیش خطرات کے پیش نظر اپنے دفاع کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ اتوار کے حملے میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں جنوبی شہر زاپوریزیا بھی شامل ہے جہاں حکام نے کہا کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ مقامی حکام کے مطابق پورے ملک میں 67 افراد زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افراد ہلاک زیلنسکی نے نے یوکرین یوکرین پر نے کہا کہ ڈرون اور
پڑھیں:
امریکی فوج کا منشیات بردار مبینہ کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں منشیات اسگمل کی جارہی تھی جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق منشیات بردار مبینہ کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو لڑاکا طیاروں، ڈرون اور گن شپ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر سے اب تک امریکی فوج کی جانب سے منشیات لے جانے والی کشتیوں پر یہ 21 واں حملہ ہے جسے امریکا نے منشیات کو روکنے کی ایک جائز کوشش قرار دیا ہے۔